دنیا

صدر بائیڈن سٹیج پر لڑکھڑا کر گر پڑے، زیادہ عمر پر پھر تبصرے شروع

Published

on

امریکا کے صدر جوبائیڈن کولوراڈو میں امریکی ایئرفورس کی گریجویشن تقریب میں کیڈٹس کو ڈپلومے دیتے ہوئے لڑکھڑا کر گر گئے۔

80 سالہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں، صدر کو گرنے پر ان کے معاونین نے سہارا دے کر کھڑا کیا، بظاہر انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

صدر بائیڈن اس تقریب میں 921 کیڈٹس سے مصافحہ اور ڈپلومہ دینے کے لیے ڈیڑھ گھنٹے سے کھڑے تھے،وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ صدر ٹھیک ہیں۔

صدر سٹیج پر رکھے ایک سینڈ بیگ سے پھسل کر گرے،صدر کے ٹیلی پرامپٹر کو سہارا دینے کے لیے دو سینڈ بیگ رکھے گئے تھے، ایک ایئرفورس افسر اور سیکرٹ سروس کے دو اہلکاروں نے صدر کو سہارا دے کر کھڑا کیا۔

صدر لڑکھڑانے کے بعد اٹھے تو وہ کسی کی مدد کے بغیر اپنی نشست تک گئے اور بعد میں تقریب کے اختتام پر وہ اپنے موٹرکیڈ کی طرف بھی جاگنگ کرتے ہوئے گئے۔

صدر اس تقریب کے بعد ایئرپورٹ پہنچے تو وہ صحافیوں کے سوال و جواب کے لیے نہیں رکے۔ صدر بائیڈن کے ناقدین کہتے ہیں کہ وہ اس عمر میں دوسری مدت صدارت اور ملک چلانے کے اہل نہیں۔

رائے عامہ کے حالیہ جائزے بھی کہتے ہیں کہ امریکی عوام ان کی زیادہ عمر کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں، اگر بائیڈن دوسری مدت کے لیے بھی منتخب ہوتے ہیں تو دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے وقت ان کی عمر 82 سال ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version