پاکستان
عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا
عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 29جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے
عمران خان نے استدعا کی کہ فیصلہ کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کا اپنے وکیل کے زریعے حق دفاع بحال کیا جائے۔
بانی تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس کے زریعے درخواست دائر کی۔