Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے، مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Published

on

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے، ملک میں مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فوج کو تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا ، وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے نے فوج کے افسروں کے استعفوں سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوج اپنے چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور وہ جمہوریت کے مکمل حامی ہیں ، میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کی پوری کوششوں کے باوجود فوج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے زیر متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کو تقسیم کرنے کا خواب خواب ہی رہے گا، نہ تو کسی نے استعفیٰ دیا اور نہ ہی کسی نے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔

میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ جونیئر افسروںکی جانب سے استعفوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں کیا اس میں صداقت ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف افواہیں ہیں، کسی نے استعفیٰ نہیں دیا اور ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

‎ میجر جنرل احمد شریف سے پوچھا گیا کہ جوسیاسی ڈیڈلاک ہے اس پر آپ جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ آرمی کی سینئر قیادت، چیف آف آرمی اسٹاف جمہوریت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور مارشل لا کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اور ان کے نیچے سینئر عسکری قیادت دل و جان سے جمہوریت کی حمایت کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین