بزنس

قونصل جنرل طارق کریم کا وسکونسن میں گلابی نمک فسلٹی کا دورہ، پاکستان میں کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال

Published

on

شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے ریاست وسکونسن میں گلابی نمک فسلٹی ایم ایس سی آئی کا دورہ کیا اور ممتاز تاجروں سے ملاقات کی۔

قونصل جنرل طارق کریم نے میراکل سالٹ ورکس کولیکٹیو انک (ایم ایس سی آئی) کے گلابی نمک فسلٹی اوک کریک، جو کہ ریاست وسکونسن کا شہر ہے دورہ کیا، جہاں اوک کریک کے میئر ڈینیئل بکیوچز اور ایم ایس سی آئی کی اعلیٰ قیادت نے کونسل جنرل کا پرتپاک استقبال کیا۔ تاجروں میں ایم ایس سی آئی کے صدر اور سی ای او احمد خان، نائب صدر ٹڈ ایم بلنٹین، سی سی او/بورڈ ممبر محمد ایم خان، ڈائریکٹر اور بورڈ ممبر جفری میلینڈر، رانا ریحان انور (سینٹ لوئس) اور عتیق رانا (سینٹ لوئس) شامل تھے۔

ایم ایس سی آئی کی قیادت نے قونصل جنرل کو اپنی کمپنی اور گلابی ہمالین نمک کو فروغ دینے میں سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں گلابی نمک کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں لیکن پالیسی فریم ورک، پروسیسنگ، پیکیجنگ اور دنیا بھر میں اسکی فراہمی کے لیے مناسب سہولیات کی کمی کی وجہ سے ابھی تک اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔ اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان جو گلابی نمک کی برآمدات سے سالانہ 12 ارب ڈالر کمانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس وقت محض 70 ملین ڈالر کی برآمدات کر رہا ہے۔ پاکستان کی راک سالٹ کی صنعت اور معدنیات کی تلاش میں خاطر خواہ سرمایہ کاری لانے کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، کمپنی نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرنے اور گلابی ہمالیائی سالٹ کی پروسیسنگ، فراہمی اور درآمد میں ملین 200 ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیاہے۔

قونصل جنرل نے اوک کریک میں گلابی نمک کی فسلٹی کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔قونصل جنرل نے اپنے اظہارے خیال میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کا جیو اسٹریٹجک محل وقوع، اس کی مارکیٹ کا حجم اور تربیت یافتہ پیشہ ور افراد/ کارکنان، حکومت کی سرمایہ کاری اور اسکی اسان پالیسیاں پاکستان کو ایک اہم کاروباری، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مرکز بناتی ہیں۔ حاظرین کو معدنی مصنوعات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے قونصل جنرل نے پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کے بڑے ثابت شدہ ذخائر اور دنیا بھر میں اس کی اعلیٰ مانگ اور مختلف قسم کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان میں پروڈکٹ کی جغرافیائی اشارے (GI) کے طور پر رجسٹریشن کا بھی ذکر کیا تاکہ اس کے غیر مجاز استعمال کو روکا جا سکے۔ قونصل جنرل طارق کریم نے پاکستان میں گلابی نمک کی صنعت کو فروغ دینے کے لیےادارے کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ قونصل جنرل نے ایم ایس سی آئی کی قیادت کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کےلئے قونصلیٹ کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دیاست وسکونسن کے دورے کے دوران قونصل جنرل طارق کریم نے اوک کریک کے میئر ڈینیل بکیوچز سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ اقتصادی اور شہری شراکت داری اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اوک کریک اور پاکستان کے ایک شہر کے درمیان Sister-City کے مابین تعلقات کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ قونصل جنرل نے پاک امریکہ شراکت داری کی اہمیت اور دونوں ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے تعاون پر روشنی ڈالی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version