Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مقامی کوہ پیماؤں کا کے 2 پر منفرد مشن، افغان کوہ پیما کی لاش کھوج نکالی

Published

on

کے ٹو کی تاریخ میں پہلی بار ریسکیو آپریشن میں مقامی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی،مقامی کوہ پیما ٹیم نے پاک فوج کے تعاون سے افغانی کوہ پیما کی لاش 7200 فٹ کی بلندی سے کھوج نکالی ، ٹیم لیڈر عابد سدپارہ کا کہنا ہے کہ  یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ریسکیو آپریشن ہے جو پاک فوج کے تعاون کے بنا یہ مشکل کام ممکن نہیں تھا،،کے ٹو کی تاریخ میں آج تک ریسکیو آپریشن نہیں ہوا ، یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے یہ کر دکھایا ہے۔عابد سدپارہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن 6دنوں میں مکمل کیا گیا۔

ریسکیو مشن میں مقامی کوہ پیما صادق سدپارہ ، علی موسیٰ ،ایم مراد علی شگری عابدین شگری اور عارف سدپارہ شامل تھے،مقامی کوہ پیماؤں نے بغیر اکسیجن کے 7200 کی بلندی کا مشکل سفر طے کیا،مرحوم افغانی کوہ پیما کی لاش کو پہلے بیس کیمپ لایا گیا،بیس کیمپ سے آرمی ہیلی کاپٹر کے زریعے لاش سی ایم ایچ منتقل کی گئی۔

عابدسدپارہ کا کہنا ہے کہ مرحوم افغان کوہ پیما کی لاش ورثا کے حوالے کی جا چکی ہے، ریسکیو مشن آسان نہیں تھا ہم نے ناممکن کو ممکن بنا دیا،کے ٹو کی تاریخ میں آج تک ریسکیو آپریشن نہیں ہوا ، یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے یہ کر دکھایا ہے۔

عابد سدپارہ نے کہا کہ پاک فوج کے تعاون کے بغیر یہ ریسکیو آپریشن ممکن نہیں تھا، کامیابی پاک فوج اور مرحوم حسن سدپارہ کے نام کرتے ہیں۔

افغان کوہ پیما جون 2022 میں کے ٹو میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے 7200 کی بلندی پہ جاں بحق ہوا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین11 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین