Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مہنگائی 48فیصد بڑھ گئی، چاول،انڈے اوردالوں کا ریٹ دوگنا،آلو،آٹا،چائے کی پتی قیمت میں100 فیصد اضافہ

Published

on

پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی میں 48.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال مئی کے مہینے کے اس ہفتے کے مقابلے میں موجودہ ہفتے میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ استعمال کی دوسری چیزوں کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق آلو کی قیمت میں 112 فیصد، چائے کی پتی کی قیمت میں 106 فیصد، آٹے کی قیمت میں 101 فیصد، کیلے کی قیمت میں 98 فیصد، باسمتی چاول کی قیمت میں 90 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 89 فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 66 فیصد ، ڈبل روٹی کی قیمت میں 58 فیصد، سگریٹ کی قیمت میں 140 فیصد، ڈیزل کی قیمت میں سو فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 39 فیصد کمی ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی کی ایک وجہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور زرمبادلہ ذخائر کا غیرمعمولی حد تک گرنا بھی ہے،جمعرات کو ڈالر کا  انٹربنک ریٹ 298.93 روپے کی بلند ترین پر پہنچ گیا تھا۔ آج جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 13 روپے 93 پیسے سستا ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین