پاکستان
ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں چاردہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28/29 اپریل کی رات سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔