پاکستان

ٹھٹھہ کے شیرازی برادران بہنوں کو وراثتی حصے دینے سے انکاری، سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیا

Published

on

پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے رہنما ریاض شاہ شیرازی کی بہنوں نے والد کی وراثت سے حصہ لینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

ریاض شاہ شیرازی اور فیاض شاہ شیرازی کی بہنوں ناہید اور آمنہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دیوانی مقدمہ دائر کیا ہے۔

شیرازی برادران کی بہنوں کا موقف ہے کہ والد کی ملکیت سے شرعی حصہ دیا جائے،زمین، پلاٹ، پیٹرول پمپس سمیت دیگر ملکیت میں حصہ نہیں دیا جا رہا، شرعی طور پر والد کی ملکیت میں بیٹیوں کا بھی حق ہے،ہم 6 بہنوں کو ملکیت میں حصہ نہیں دیا جا رہا ہے، ریاض شاہ شیرازی اور فیاض شاہ شیرازی ہمارا شرعی حق نہیں دے رہے،بھائیوں نے اپنے حصے تو کر لیے لیکن ہم بہنوں کو کچھ نہیں دیا گیا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل، ریاض شاہ شیرازی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے سول سوٹ کی مزید سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version