ٹاپ سٹوریز
پاکستان کی سرزمین پر جیش العدل کے ٹھکانوں پر ایرانی میزائل حملے
ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے پاکستان میں بلوچی عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو منگل کے روز میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔
یہ میزائل حملے ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے عراق اور شام میں اہداف پر حملے کے ایک دن بعد ہوئے ہیں۔
عسکریت پسند گروپ اس سے قبل پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں ایرانی سکیورٹی فورسز پر حملے کر چکا ہے۔
"ان اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا اور تباہ کر دیا گیا،” ایران کے سرکاری میڈیا نے تفصیل بتائے بغیر رپورٹ کیا۔