پاکستان

کراچی کے کئی علاقوں میں رات گئے بارش، عید کے دوسرے دن بھی بارش کی پیشگوئی

Published

on

کراچی میں مون سون کی بارش نے انٹری دے دی،رات گئے مختلف علاقوں ہلکی و درمیانی شدت کی بارش ہوئی،پنجاب اور بلوچستان سے سندھ میں پھیلنے والے نظام کے تحت چھور میں منگل کی رات 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں درمیانی شدت کی بارش ہوئی، گلستان جوہر، ناظم اؓٓباد،طارق روڈ ، بہادرآباد،نیوٹاون،گلشن اقبال، برنس روڈ اور اولڈ سٹی ایریا،سرجانی،بلدیہ ٹاون،عزیز آباد،نارتھ ناظم آباد،سمن آباد،فیڈرل بی ایریا،گلستان جوہرمیں بارش ہوئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز کراچی میں گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے،اس سے قبل مون سون بارشوں کے پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان سے سندھ میں پھیلے سسٹم نے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں منگل کی شام سےجل تھل کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدوشمار کے مطابق دیہی سندھ کے ضلع چھور میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی، سکھر میں 57 ملی میٹر،موہنجودڑو میں 32 ملی میٹر،جیکب آباد 21 ملی میٹر،بدین12 ملی میٹر،روہڑی میں 5 ملی میٹر اور لاڑکانہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version