Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس، مولانا فضل الرحمان ساتھ چلنے پر راضی ہو گئے، اسد قیصر

Published

on

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس، مولانا فضل الرحمان ساتھ چلنے پر راضی ہو گئے، اسد قیصر

اسلام آبادمیں اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس ہوا،محمود خان اچکزئی،مولانا فضل الرحمان اور محمد علی درانی بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز، عمر ایوب اور اسد قیصر نے بھی شرکت کی ہے،،جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کےوفدکی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی،اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی کیلئے ٹی او آرز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا،چند نکاتی ایجنڈا تیار کر کے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بھی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت سے نہ مہنگائی، نہ بدامنی اور نہ ہی معیشت سنبھل سکی ہے،موجودہ حکومت کے کئے گئے تمام وعدے پورے نہ ہوسکے،وقت آگیا ہے کہ اب اپوزیشن کا اتحاد مزید مضبوط بنایا جائے۔

اجلاس کے حوالے سے اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان بھی ایک ساتھ چلنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں،اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا بعد میں جاری کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین