پاکستان

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے پٹیشن لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے  درخواست سماعت کیلئے مقرر  کر دی ہے. درخواست پر 6 مئی کو سماعت ہوگی.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان  درخواست پر  سماعت کرینگے. درخواست گزار طالب حسین نے کمیشن کی تشکیل نو کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے. گزشتہ سماعت پر درخواست گزار طالب حسین کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی تھی۔

ہائیکورٹ افس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا تھا کہ درخواست  لاہور ہائیکورٹ  میں قابل سماعت نہیں ہے.درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ الیکشن کمیشن اور اسکے ارکان کا سیاسی بنیادوں پر تقرر کیا جاتا ہے اور سیاسی تقرریوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن اور اسکے ارکان کی حیثیت متنازعہ ہو چکی یے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حاضر سروس ججوں کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن تقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version