بزنس

این ایل سی نے چین کے لیے کارگو سروس کا آغاز کردیا، ٹرکو ں کا پہلا قافلہ روانہ

Published

on

این ایل سی نے چین کیلئے کارگو سروس کا آغاز کردیا۔ اسلام آباد ،کراچی سے کاشغر اور شنگھائی  تک باقاعدہ کارگو شروع ہوگئی۔

پاکستان اور چین دوطرفہ تجارت کے تحت  این ایل سی کے ٹرکوں کا قافلہ برآمدی سامان لے کر چین روانہ ہوگیا۔ 4ملکی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے، بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگئی۔

ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ چین، پاکستان، کرغزستان اور قازقستان کے مابین ہے، دونوں معاہدے علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے واضح روڈ میپ متعین کرتے ہیں، معاہدے خطے کی مجموعی معاشی ترقی کے ضامن ہوں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version