Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹرینڈ

ایپل نے پہلے آگمینٹڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ کا اعلان کردیا، قیمت 3499 ڈالرز

Published

on

ایپل نے اپنا پہلا آگمینٹڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ، ایپل وژن پرو، متعارف کرادیا۔ ایپل کے سی ای او ٹیم کک کا کہنا ہے کہ یہ ہیڈ سیٹ بغیر کسی رکاوٹ  کے حقیقی دنیا اور ورچوئل ورلڈ کو ایک ساتھ دکھاتا ہے۔

ٹیکنالوجی فرم نے اپنے نئے آئی فون آپریٹنگ سسٹم اور میک بک ایئر کی اپ ڈیٹ کا بھی اعلان کیا۔

ایپل کے ہیڈ سیٹ کی بیٹری لائف دو گھنٹے ہے۔ اور اس کی قیمت 3 ہزار 499 ڈالر رکھی گئی ہے، یہ ہیڈ سیٹ اگلے سال امریکا میں ریلیز کیا جائے گا۔

ایپل کے ہیڈسیٹ کی قیمت ماکیٹ میں پہلے سے دستیاب ہیڈ سیٹو کی نسبت زیادہ ہے، پطھلے ہفتے میٹا نے اپنے ہیڈ سیٹ ، کوئیسٹ، کا اعلان کیا تھا جس کی قیمت 499 ڈالر ہے۔

ایپل کے نئے ہیڈسیٹ کا اعلان ایپل پارک میں ڈویلپرز کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین