پاکستان

بلاول بھٹو سے تاجر رہنماؤں کی ملاقات، بجٹ پر تحفظات کا اظہار

Published

on

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تاجر برادری کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری اور تاجر برادری کے رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی معاشی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

تاجروں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال اور بجٹ 2023 کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین اور لاہور چیمبر کے سابق صدر شہزاد علی ملک، دین گروپ کے چیئرمین اور پنجاب میں صنعت کے وزیر ایس ایم تنویر نے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدرور عبدالرؤف عالم اور درو خان، لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور خیبر چیمبر کے صدر جواد کاظمی نے بھی ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے سرگودھا، شیخوپورہ، لاڑکانہ اور رحیم یار خان چیمبر کے گروپ لیڈرز عامر عطاء باجوہ، منظور ملک، ممتاز علی شیخ اور رؤف مختار نے بھی ملاقات کی

بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان بزنس فورم کے صدر مومن ملک، تاجر رہنما رحمان چن، ڈاکٹر نعمان، سعادت شاہ، سہیل ملک، اسفند یار مندوخیل اور پیر ناظم حسین شاہ،تاجر رہنما محمد شفیق، ظفر بختاوری، ملک جہانگیر اور عزیزالرحمان چن نے بھی ملاقات کی۔

 

 

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version