پاکستان
بلاول بھٹو نارووال اور لاڑکانہ میں ترقی کا موازنہ کرلیں، احسن اقبال کا چیلنج
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج دیا کہ اگر لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا اور اگرنارووال لاڑکانہ سے بہتر ہو تو بلاول بھٹو کو سیاست چ
نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا پروگرام خوشحالی اورنوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہے،آج بہت سے لیڈر نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کو چیلنج کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کو دعوت ہے نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)پر تنقید سے پہلے اپنی کارکردگی دیکھیں،بلاول بھٹوکے پاس 15 سال سے سندھ کی حکومت ہے،وہ کراچی جوکبھی روشنیوں کا شہر تھا،آج کھنڈر بن چکا ہے، مسلم لیگ ن کو 10 سال پنجاب کی حکومت ملی، شہباز شریف نے 2008 سے 2018 تک لاہور کو روشنیوں کا شہ
احسن اقبال نے کہا کہ آج کوئی لاہور والا یہ نہیں چاہتا کہ لاہور کراچی جیسابنے،کراچی کا ہر شہری یہ ضرور چاہتا ہے کہ کراچی لاہور جیسابنے،لاڑکانہ پیپلزپارٹی کی سیاست کا مرکز ہے،چیلنج ہے بلاول بھٹو نارووال کا لاڑکانہ سے مقابلہ کر لیں،اگر لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا،اور اگر نارووال لاڑکانہ سے بہتر ہو تو بلاول بھٹو کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے،بلاول بھٹو کو غیر اخلاقی بیان دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے نوجوان کو لیپ ٹاپ دئیے،8 فروری کو ہماری ان قوتوں سے جنگ ہے جو پاکستان کو غیرمحفوظ اور پسماندہ بنانا چاہتی ہے،ایسی قوت جو انتشار اور ملک دشمنوں کے ہاتھوں کھیل کر ملک کمزور کرنا چاہتی ہےان سے لڑیں گے،کیا کوئی پاکستانی ایسی جماعت کو ووٹ دے سکتا جس نے قائد اعظم کی نشانی کو جلا کر خاکستر کر دیا،کیا کوئی پاکستانی اپنے شہیدوں کی توہین کرنے والوں کو ووٹ دے سکتا ہے؟