تازہ ترین
جرمنی میں پرچم کی بیحرمتی کے واقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان نے حرمت پرچم مہم شروع کردی
جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان نے حرمت پرچم مہم کا آغاز کردیا۔وفاقی وزرا نے پاکستانی پرچم کے ہمراہ تصاویرسوشل میڈیا پر جاری کردیں۔
وفاقی وزرا نے قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کئے، چاند روشن، چمکتاستارہ رہے،سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے،ملک دشمنوں کو واضح پیغام دیا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے بھی سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی،مصدق ملک،علی پرویز ملک اور جام کمال خان نے بھی قومی پرچم اور پیغام کے ساتھ تصاویر جاری کیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ محب وطن پاکستانی بھی حرمت پرچم مہم کا حصہ بنیں،پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خود مختاری کی علامت ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستانی پرچم قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے،اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے،حرمت پرچم مہم کو مسلسل جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ حرمت پرچم قومی ذمہ داری ہے،ہر پاکستانی اس پر عمل کرے،سوشل میڈیا پر وفاقی وزرا کی حرمت پرچم مہم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
firestickdownloader
جولائی 25, 2024 at 8:48 صبح
of course like your website but you have to check the spelling on several of your posts A number of them are rife with spelling issues and I in finding it very troublesome to inform the reality on the other hand I will certainly come back again