پاکستان
حکومت میں آکر بہاولپور میں انجینئرنگ یونیورسٹی، کوٹ ادو کو ضلع بناؤں گا، شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن میں کامیابی کی صورت میں بہاولپور میں انجینئرنگ یونیورسٹی اور کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا اعلان کیا ہے۔
احمد پور شرقیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں نواز شریف کی حکومت ختم کی گئی،نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی،اس سے پہلے جنوبی پنجاب ، وسیب کا کیا حال تھا آپ جانتے ہیں،آپ کومعلوم ہے 2008 سے 2018 تک جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں 2010 کا سیلاب آیا میں ہر جگہ آیا تھا،سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں، میں نے گاؤں گاؤں جاکر ہر چیز بحال کی،نواز شریف نے سڑکیں بنائیں، ملک کو موٹروے دی۔
اپنے ادوار میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بہاولپور سے حاصل پور تک ڈبل کیرج وے آج بھی نواز شریف کا پتہ دیتی ہے،بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں دل کے علاج کا انتظام کیا،ن لیگی امیدوار کو کامیاب کرایا تو بہاولپور میں شاندار انجینئرنگ یونیورسٹی بناؤں گا،چند دن پہلے ایک آدمی نے کہا شہباز شریف نے کوٹ ادو میں اسپتال نہیں بنایا،جب میں اس صوبے کا خادم تھا تو طیب اردوان اسپتال نواز شریف نے بنایا، جب سیلاب آیا تو ترکیہ کے صدر نے 120 بستر کا اسپتال کوٹ ادو میں بنوایا،اگر اللہ کو منظور ہوا، نواز شریف وزیراعظم بنا تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بناؤں گا۔