پاکستان
ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر ہوگی
ملک کے مختلف حصوں میں ماہ ذولحجہ 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔۔یکم ذوالحجہ 8 جون کو ہوگی جبکہ 17 جون بروز پیر کو عید الاضحی ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیر مین مولانا ابولخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں ہوا،اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے ذولحجہ کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا ابولخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران چاند نظر آنے کا اعلان کیا ۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ملک بھر کے بیشتر حصوں مطلع ابر آلود رہا جبکہ کچھ مقامات پر مطلع صاف رہا ملک کے 14 مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول ہوئی لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذولحجہ 8 جون کو ہوگی جبکہ 17 جون کو ملک بھر میں عید الاضحی منائی جائے گی۔
مولانا ابوالخبیر آزاد نے پاکستانیوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔