Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

زرداری اچانک دبئی روانہ، نواز شریف سے ملاقات متوقع

Published

on

سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں،سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے،آصف زرداری کی دبئی میں نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے،ملکی اہم سیاسی معاملات پر پی پی ن لیگ قیادت میں مذاکرات ہونے کی بھی توقع ہے۔

بلاول بھٹو  بھی یو اے ای جائیں گے، عید  وہاں ہی گزاریں گے۔۔نوازشریف اور مریم نواز پہلے سے دبئی میں موجود ہیں۔۔ نوازشریف  اور مریم نواز حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھی جائیں گے۔۔دورہ یو اے ای کےبعد بلاول بھٹو 2سے 3جولائی کو امریکا اور جاپان کا بھی دورہ کریں گے۔۔ دورہ جاپان کے دوران وزیر خارجہ پاکستانی مصنوعات  اور افرادی قوت میں اضافے سے متعلق متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین