ٹاپ سٹوریز

عمران خان کو نومئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے،صدر علوی

Published

on

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نو مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے۔

عارف علوی نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کہی۔

واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں عسکری تنصیبات، بشمول جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس لاہور، کو نشانہ بنایا گیا۔

صدر علوی سے جب پوچھا گیا کہ عمران خان نے نو مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کی تو عارف علوی نے کہا کہ یہ آپ ان سے پوچھیں لیکن میرے خیال میں کرنی چاہیے تھی۔

صدر مملکت نے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی آزادانہ ہو اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

عارف علوی سے جب سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان نے عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کی مخالفت کی تو عارف علوی نے نفی میں جواب دیا۔

عارف علوی نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ باجوہ صاحب سے کہہ دیں کہ ادارہ جس کو بھی میرٹ کے تحت آرمی چیف کے عہدے کا حقدار سمجھتا ہے، اسی کو بننا چاہیے۔

مزاکرات کے سوال پر عارف علوی نے کہا کہ بات چیت کے لیے کوئی شرط نہیں ہونی چاہیے۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے مزاکرات میں پہل کرنی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version