تازہ ترین

عمران خان کے لیے پیغام رسانی کے الزام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل گرفتار

Published

on

سیکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کےلیے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version