پاکستان
لانڈھی خودکش حملہ، 4 کلو بارودی مواد، ڈیڑھ کلو بال بیرنگ استعمال کیے گئے
بم ڈسپوزل سکواڈ نے کراچی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی قافلے پر حملے کی رپورٹ مرتب کرلی۔
بم ڈسپوزل ذرائع کےمطابق خود کش جیکٹ کا وزن 5 سے ساڑھے 5 کلو گرام تھا۔4 کلو بارودی مواد جب کہ ڈیڑھ کلو بال بیرنگ ڈالے گئے تھے۔
دھماکے کے عین وقت پرڈبل روٹی سپلائی کرنے والی وین کا پچھلا حصہ قافلے کی وین کے سامنے آنے سے غیر ملکی محفوظ رہے۔
سپیڈ بریکر کی وجہ سے غیر ملکیوں کی وین کی رفتارنہایت کم تھی۔ تمام 8 دستی بم روسی ساختہ آر جی ڈی ون تھے۔
خودکش دھماکےکا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کے لیے اعضا ڈی ڈی این ٹیسٹ کے لیے بھیجے جائیں گے۔
گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر شرافی گوٹھ کی حدود اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں سرچ بھی آپریشن کیا گیا۔
دوسری جانب تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی موٹر سائیکل پر جعلی نمبرپلیٹ لگی ہوئی تھی۔موٹر سائیکل بلوچستان سے لائی گئی تھی اور اس کے کسی جرم میں استعمال یا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے۔