Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاڈلے جلسے میں عوام نہیں آتے، اس لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، یاسمین راشد

Published

on

سابق وزیر اعظم کے مدمقابل امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن میں دفعہ 144 اس لیے لگا دی گئی ہے کیوںکہ لاڈلے کے جلسے میں عوام نہیں ارہے۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ انہیں 3 دن دے دیئے جائیں وہ جلسہ کرا دیں گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں اپنے خلاف مقدمے کی پیشی کے موقع یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی اور کہا کہ دفعہ 144 اس لیے نافذ کی گئی ہے کیونکہ لوگ لاڈے کے جلسے میں نے آتے. انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں تین دن  اور عمران خان کو ایک دن دے دیں تو ان کو جلسہ کر کے دیکھا دیں گے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے، صحت کارڈ دیے ہیں، احساس پروگرام شروع کرایا،مسافر خانے بنائے۔

سابق صوبائی وزیر نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کی اور کہا کہ وہ تحریک انصاف کیلئے ووٹ نہ مانگیں بلکہ اپنی کارکردگی پر ووٹ مانگیں۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کا جو حال کیا وہ سب جانتے ہیں.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین