پاکستان
لاڈلے جلسے میں عوام نہیں آتے، اس لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، یاسمین راشد
سابق وزیر اعظم کے مدمقابل امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن میں دفعہ 144 اس لیے لگا دی گئی ہے کیوںکہ لاڈلے کے جلسے میں عوام نہیں ارہے۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ انہیں 3 دن دے دیئے جائیں وہ جلسہ کرا دیں گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں اپنے خلاف مقدمے کی پیشی کے موقع یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی اور کہا کہ دفعہ 144 اس لیے نافذ کی گئی ہے کیونکہ لوگ لاڈے کے جلسے میں نے آتے. انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں تین دن اور عمران خان کو ایک دن دے دیں تو ان کو جلسہ کر کے دیکھا دیں گے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے، صحت کارڈ دیے ہیں، احساس پروگرام شروع کرایا،مسافر خانے بنائے۔
سابق صوبائی وزیر نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کی اور کہا کہ وہ تحریک انصاف کیلئے ووٹ نہ مانگیں بلکہ اپنی کارکردگی پر ووٹ مانگیں۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کا جو حال کیا وہ سب جانتے ہیں.