پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے واسا کو پانی کے میٹرز کی تنصیب کا حکم دے دیا
![The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/05/LAHORE-HIGHCOURT-1.jpg)
لاہور ہائیکورٹ نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر کھجور کے درخت لگانے سے روک دیا اور پانی کا ضیاع روکنے کیلئے واسا کو جلد پانی کے میٹر لگانے کا حکم دیدیا، لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش پر تحقیقات سے متعلق ریمارکس دیئے کہ انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی مد میں کسی نے پیسے کمائے ہیں۔ انڈر پاسز کی حالت پہلے سے بھی عجیب کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے دائر شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت پی ڈی ایم اے کے وکیل اور کمیشن کی ممبر نے بتایا کہ موٹروے پر کھجور کے ہزاروں درخت لگائے جاتے ہیں۔ اس پر پابندی لگا دینی چاہیے کیونکہ یہ درخت ماحول دوست نہیں ہیں۔ جنوبی پنجاب میں یہ درخت پھل دیتا ہے، مگر یہاں نہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی مد میں کس نے پیسے کمائے ہیں۔ انڈر پاسز کی حالت پہلے سے بھی عجیب کردی ہے اور وہ مذاق لگ رہا ہے۔ تحقیقات ہوئیں تو پتا چل جائے گا کہ کس نے پیسہ کمایا ہے۔
عدالت نے واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم کو ہدایت کی کہ پانی کا ضیاع روکنے کے لیے جلد پانی کے میٹر لگائے جائیں۔
جسٹس شاہد کریم نے پانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ رپورٹس بتا رہی ہیں کہ 2026 تک لاہور میں پانی ختم ہو جائے گا، تو پھر لاہور میں بھی کراچی طرز پر پانی کا ٹینکر چلے گا۔ عدالت نے پانی کو محفوظ بنانے سے متعلق آئندہ ہفتے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور