پاکستان
مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا انتخاب آج ہوگا
مسلم لیگ ن کےنئے صدر کا انتخاب آج ہوگا۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے ۔پارٹی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر ایک بجے سے 2 بجے تک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنے کاغذات نامزدگی خود ماڈل ٹاؤن میں جمع کرائیں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ پہنچیں گی۔
پارٹی صدر کیلئے امیدوار 10 سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اج دوپہر 1 تا 2 بجے ہو گی۔
تین بجے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس نجی ہوٹل میں ہوگا،اجلاس میں نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کا قوی امکان ہے۔