ٹاپ سٹوریز

نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آرہے ہیں،تاریخ کا اعلان ہوگیا

Published

on

مشہور اسلامک اسکار ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق مذہبی اسکالر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فارق نائیک پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سوشل میڈیا پوسٹ میں دورہ پاکستان کا شیڈول بھی درج تھا جس میں اعلان کیا گیا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں سے خطاب کریں گے

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version