Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات میں مداخلت، پاک فوج نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف انکوائری کمیٹی بنادی

Published

on

Who is Imran Khan to say that Faiz Hameed should have an open trial, the reaction of security sources

افواج پاکستان نے جنرل (ر) فیض حمید پر سنگین الزامات پر انکوائری کمیٹی بنا دی،اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے۔

پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی۔ انکوائری کمیٹی اعلی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی الزامات ثابت ہونے پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر ہاؤ سنگ سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، ہاؤ سنگ سوسائٹی کے معاملات کی اعلی عدلیہ سماعت کرچکی ہے۔

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین