ٹاپ سٹوریز

پاکستان میں 3 نئے پولیو کیسز رپورٹ،تعداد کتنی ہوگئی؟

Published

on

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر پولیو کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ای او سی نے بتایا کہ پاکستان میں 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 21 ہوگئی ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے کیسز بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع مہمند میں 9 ماہ کی بچی جبکہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں 15 ماہ کا بچہ اور کراچی کے ضلع کیماڑی میں ساڑھے 3 سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version