تازہ ترین
پنجاب میں محکموں کی ری سٹرکچرنگ، ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ،وزیراعلیٰ نے کمیٹی قائم کردی
کمیٹی کو 60 دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک،خسارے کے شکار اداروں کی ڈاون سائزنگ کی جائے گی
پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا انقلابی فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 14 رکنی خصوصی اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمیٹی کو 60 دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ،،فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاون سائزنگ کی جائے گی،وزیراعلی پنجاب نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
ری سٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینر سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ہوں گی، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن اور وزیر قانون بھی کمیٹی کے رکن نامزد کئے گئے ہیں۔
فالتو، نکمے اور خسارے کے شکار اداروں کی ڈاون سائزنگ کی جائے گی،ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کردیا جائے گا،وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔
ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا،ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ ، آسان اور تیز بنایاجائے گا،ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی،حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔