Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

کراچی آرٹس کونسل میں قیدیوں کے فن پاروں کی نمائش کی عوام کی دلچسپی،نمائش میں 25 ستمبر تک توسیع

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سینٹرل جیل کے اشتراک سے قیدی فنکاروں کے فن پاروں پر مبنی آرٹ اینڈ کرافٹس نمائش میں عوام کی بھرپور دلچسپی دیکھتے ہوئے نمائش بروز پیر 25ستمبر تک احمد پرویز آرٹ گیلری میں جاری رہے گی۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ پیر کو نمائش میں رکھے گئے شاہکار تخلیق کرنے والے قیدی ہمارے درمیان موجود ہوں گے تاکہ وہ بتا سکیں کہ انہوں نے کس مہارت سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ نمائش کے افتتاح میں پاکستان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر حارث نواز، سپریٹنڈنٹ جیل خانہ جات حسن سہتو ،پی پی رہنما ناصر حسین شاہ، نگراں صوبائی وزیر ثقافت جنید علی شا ہ و دیگر شامل ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین