Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

درخواست کروں گا فنکار قیدیوں کی سزائیں کم کی جائیں، انور مقصود قیدیوں کے فن پاروں دیکھ کر خوش

Published

on

معروف دانشوروادیب انورمقصود نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں جاری قیدیوں کے فن پاروں پرمبنی نمائش کا دورہ کیا اور فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ درخواست کرونگا کہ ان فنکارقیدیوں کی سزاوں میں کمی کی جائے۔

سینٹرل جیل میں پھانسی سمیت دیگرسزاؤں کے قیدیوں کی بنائی گئی پینٹنگزکی نمائش کے دورے کے موقع پرانورمقصود کا کہنا تھا کہ نمائش میں رکھی گئی تصاویرکودیکھ کرذاتی طورپربہت زیادہ متاثرہواہوں،بہت ہی خوبصورت تصاویرہیں۔

انور مقصود نے کہا کہ ان قیدیوں میں بہت سے فنکارایسے ہیں،جن کو موت کی سزائےہوچکی ہیں جبکہ کچھ عمرقید کے قیدی ہیں،جنھوں نے فن کا شاندارمظاہرہ کیا ہے۔

انور مقصود نے کہا کہ ان تصاویرکو دیکھ کرمیں درخواست کرونگا کہ ان قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائے،قیدیوں کی خطاطی بھی لاجواب ہے۔

انورمقصود کا مزید کہناتھا کہ بہت دنوں بعد ایسی نمائش دیکھ کرجی خوش ہوا،میرا دل چاہ رہاہے کہ ان قیدیوں سے ملوں،میں ان سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین