پاکستان
ہمارے ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں، ایسے ماحول میں مذاکرات ممکن نہیں، عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ جب ہمارے ایم این ایز کی گرفتاریاں ہو رہی ہوں تو ایسے ماحول میں کیا مذاکرات ممکن ہیں؟۔ ہم ایسے تمام اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی حاجی امتیاز کو اینٹی کرپشن کی جانب سے اٹھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یاسمین راشد نے عوام کو کور کمانڈر ہاؤس جانے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی، ہم کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن نے آئین قانون کی جو غلط تشریح کی ہے اس پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز مستعفی ہوں اور ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے،خواجہ آصف پہلے بھی ہارے تھے اب بھی فارم 47 پر جیتے ہیں، یہ حکومت زیادہ دیر نہیں رہے گی۔