معاشرہ

1100 سال پرانا بائبل کا عبرانی زبان کا نسخہ 38 ملین ڈالر میں فروخت

Published

on

عبرانی زبان میں لکھا،1100 سال پرانا بائبل کا نسخہ، جو دنیا میں بائبل کے قدیم ترین نسخوں میں سے ایک ہے،نیویارک میں 38 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔

چمڑے کے غلاف میں بندھا مکمل عبرانی زبان میں لکھا بائبل کا یہ نسخہ رومانیہ میں امریکا کے سابق سفیر الفریڈ ایچ موسس نے خریدا ہے۔

نیلام گھر، سوتھبیز، نے ایک بیان میں کہا کہ بائبل کا یہ قدیم نسخہ الفریڈ نے امریکن فرینڈز آف اے این یو، میوزیم آف جیوئش پیپل، کے ایما پر خریدا ہے، یہ نسخہ اس میوزیم کا حصہ بنے گا۔

بائبل کا یہ عبرانی نسخہ سب سے مہنگا روخت ہونے والا مخطوطہ ہے، اس سے پہلے 2021 میں امریکی آئین کی ایک نادر نقل 43 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔ لیونارڈو ڈاونچی کی کوڈیکس لیسسٹر 1994 میں 31 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی، جو آج کے حساب سے 60 ملین ڈالر بنتے ہیں۔

بائبل کے عبرانی زبان کے نسخے کو’ کوڈیکس سیسون‘ کا نام دیا گیا گیا ہے، یہ نسخہ 880 سے 960 عیسوی کے درمیان لکھا گیا، اسے کوڈیکس سیسون کا نام 1929 میں دیا گیا جب اس نسخے کو ڈیوڈ سولومن سیسون نے خریدا جو عراقی یہودی بزنس مین کے بیٹے تھے۔

یہ نسخہ 1978 میں ڈیوڈ سولومن سیسون کی ملکیت سے نکل کر برٹس ریل پنشن فنڈ کے پاس پہنچا، برٹس ریل پنشن فنڈ نے اس نسخے کو ایک بینکر، آرٹ کلیکٹر کو 1989 میں 3.19 ملین ڈالر میں فروخت کیا تھا، اب یہ نسخہ جیوئش میوزیم نے خریدا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version