Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فرح گوگی، شوہر کے 117 بینک اکاؤنٹس،ساڑھے 4 ارب ٹرانزیکشنز،8 جون کو نیب طلبی

Published

on

فرحت شہزادی ( فوح گوگی) اور احسن جمیل گجرکے117بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔دونوں کےبینک اکاؤنٹس میں بزدار دور حکومت میں مبینہ طور پرساڑھے 4 ارب  کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ میاں،بیوی کے اثاثوں  میں 3 سال کے بعد 420فیصداضافہ ریکارڈہوا۔نیب  لاہور نےفرحت شہزادی،احسن جمیل گجرکو8جون کوطلب کرلیا۔ملزموں کے4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظرعام پرآ گئے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ  فرحت شہزادی ( فوح گوگی) اور احسن جمیل گجر کی طلبی کا فیصلہ تحقیقات کے دوران 117 بینک اکاؤنٹس کے انکشاف پر کیا گیا۔ ملزموں کے دوران 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی سامنے آئے ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس میں بزدار دور حکومت میں مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب  کی مبینہ ٹرانزیکشنز  کی گئیں۔ دونوں ملزموں کے نام مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی جائیدادیں بھی پائی گئی ہیں۔دونوں کے اثاثہ جات میں 3 سال کے دوران مبینہ طور پر 420 فیصد اضافہ ہوا۔

نیب ذرائع کا کہناہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست، فرحت شہزادی اور شوہر کی ملکیت 10 کمپنیوں کابھی سراغ لگایا گیا ہے، جو مبینہ طور پر مالی لین دین کیلئے استعمال ہوتی رہیں ۔ نیب تفتیشی ٹیم  نے فرحت شہزادی کے لیےکام کرنے والےکیش بوائے کا سراغ بھی لگالیا، کیشیئر نے مجموعی طور پر 860 ملین کیش ٹرانزیکشنز کا اعتراف کیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 50 کروڑ روپے وائٹ کرائے۔  ایمنسٹی اسکیم میں 32 کروڑ  روپے زرعی پیداوار آمدن ظاہرت کی گئی جبکہ ملزمان کی ملکیت کوئی زرعی اراضی نہیں تھی۔ملزمان نے  دبئی میں ایک فلیٹ بھی خریداجس کا ایف بی آر میں ریکارڈ نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین