پاکستان
لاہور میں تین ماہ کے دوران ریپ کے 128 مقدمات، جینڈر کرائم سیل ملزموں کی گرفتاری میں ناکام
لاہور میں زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات کم نہ ہو سکے،رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران زیادتی کے 125، اجتماعی زیادتی کے 3 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق زیادتی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 35 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن زیادتی کے 29 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
زیادتی کے 21 مقدمات کے ساتھ اقبال ٹاؤن ڈویڑن تیسرے نمبر پر رہا۔ماڈل ٹاون ڈویژن میں 17 مقدمات درج ہوئے۔
سٹی ڈویژن میں زیادتی کے 15 مقدمات درج ہوئے۔ سول لائنز ڈویژن میں 3 ماہ کے دوران زیادتی کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔
اقبال ٹاون، صدر اور ماڈل ٹاون ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کا ایک، ایک مقدمہ درج ہوا۔
جینڈر کرائم سیل ملزمان کی گرفتاریاں کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔