Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فراڈ کیس میں فواد چوہدری کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

Published

on

جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ کیس میں  فوادچودھری کو اڈیالہ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ۔عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔۔سابق وفاقی وزیر کے دونوں ہاتھوں کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا ۔جس پر عدالت نے ایک ہاتھ سے ہتھکڑی کھولنے کا حکم دیا۔۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے فراڈ اور مجرمانہ دھمکی کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں پیش کیا۔

 دوران سماعت فواد چوہدری کی درخواست پر انہیں وکلاء سے مشاورت کرنے کا وقت بھی دیا گیا۔ اس دوران فواد چوہدری کے وکیل قمر عنایت راجہ نے فواد چوہدری کو لگائی گئی ہتھکڑی کھلوانے کی استدعا کی۔

عدالت نے فواد چوہدری کے ایک ہاتھ کی ہتھکڑی کھولنے کا حکم دے دیا۔ وکلاء سے مشاورت کے بعد فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور موقف اپنایا کہ تیسری پیشی ہے اور مدعی مقدمہ سامنے نہیں آیا۔ اگر اسے ڈرایا گیا ہے تو میرے ساتھ پولیس گارڈز ہوں گے، ان سے میرا کوئی تعلق نہیں، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں۔ رقم برآمد کرنی ہے تو پانچ، سات ہزار روپے لے لیں۔

فواد چوہدری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے گزشتہ حکم نامے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا حکم نامہ پڑھا تھا، اچھا تھا۔ کیس عدالت کے سامنے ہے اور عدالت اسکا بغور جائزہ لے چکی ہے۔

عدالت نے فواد چوہدری کے ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین