پاکستان

رکن پنجاب اسمبلی احمر رشید بھٹی کا 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ

Published

on

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ایم پی اے احمر رشید احمد رشید بھٹی کو 14 روزہجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

انسداد دہشت گردی  عدالت میں  کیس کی سماعت شروع ہوئی  تو پولیس کی جانب سے ملزم احمر رشید بھٹی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کی شناخت ہو چکی ہے ملزم جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہے لہذا مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی ہنگامہ ارائی میں ملوث نہیں اور ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں لہذا عدالت جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرے اور ملزم کو جوڈیشل ڈیمانڈ پر جیل بھجوائے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم احمر رشید بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے۔

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version