دنیا
نوآبادیات میں غلامی کے خاتمے کے 150 سال مکمل، ہالینڈ کے بادشاہ غلام بنانے کے عمل میں ملک کے کردار ر معذرت کر لی
ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے انسانوں کو غلام بنائے رکھنے میں اپنے ملک کے کردار پر باضابطہ طور پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ خود کو ذاتی طور پر شدید متاثر تصور کرتے ہیں۔
یورپی نوآبادیات میں غلامی کے خاتمہ کے 150 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب میں ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے کہا کہ میں اس وقت یہاں آپ کے بادشاہ کی حیثیت سے آپ کی حکومت کا حصہ ہونے کے ناطے کھڑا ہوں اور میں انسانوں کو غلام بنائے جانے کے عمل پر ذاتی طور پر معافی چاہتا ہوں۔
بادشاہ ولیم الیگزینڈر کے اس اعلان پر وہاں موجود مجمع نے خوشی سے نعرے بلند کئے۔