Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں 180 دن اضافہ، انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے

Published

on

سندھ کابینہ نے  کراچی میں رینجرز  کی تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ منظور کر لیا،رینجرزکو انسداد دہشتگردی  ایکٹ 1997  کے تحت اختیارات  حاصل رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکریٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری  اور دیگر شریک ہوئے۔

کابینہ نے گذشتہ کابینہ اجلاس کے  منٹس  منظور کرلیے،سندھ کابینہ  نے سپریو بند ، خدا بخش  واہ خیرپور ناتھن شاہ، رائس کینال  ڈویژن  میں مرمتی  کام کی منظوری دے دی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ کابینہ نے رینجرز  کی کراچی میں تعیناتی  مدت میں 180 دن کا اضافہ منظور کیا،رینجرز  کی کراچی میں تعیناتی  13 جون 2024 تا 9 دسمبر 2024  تک ہے۔رینجرز  کو انسداد دہشتگردی  ایکٹ 1997  کے تحت اختیارات  حاصل رہیں گے۔

سندھ کابینہ  نے کراچی، حیدرآباد  اورجامشورو ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکو گرانٹ دینے کی منظوری دی،کابینہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)  میں اوورسیز  کمیٹی  کی جگہ گورننگ  باڈی  بنانے کی منظوری دی۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  شرجیل انعام میمن  نے کابینہ  کو پرمیئم  پلیٹس جاری کرنے کاپروپوزل دیا۔ اس وقت محکمہ ایکسائز  اینڈ ٹیکسیشن   کمرشل ، نان کمرشل ایئر موٹر سائیکل  کے نمبر پلیٹس  جاری کرتی ہے،22-2021  میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  نے 71645 چوائس کے نمبر ز کی پلیٹس  جاری کیں۔ان 71645 پلیٹس  سے 44 ملین روپے کی ریونیو وصولی کی گئی۔پرمیئم  نمبر پلیٹس  پلیٹینم ، گولڈ  اور سلور  کیٹیگری  کی ہوں گی،پلیٹیم  کی بیز پرائس  2 ملین روپے ، گولڈ کی 1 ملین روپے اور سلور کی 50 ہزار ہوگی۔

تھر کول اینڈ انرجی بورڈ  میں کابینہ  نے 4 نئے ممبران شامل کرنے کی منظوری  دے دی،سندھ کابینہ نے دعوتِ ہدیہ  کے نارتھ ناظم آباد  میں 45371 اسکوائر  یارڈ پلاٹ کو اسٹیمپ  ڈیوٹی سے مستثنیٰ  قرا ر دیا،بوہری  کمیونٹی  پلاٹ پر یونیورسٹی  بنانا چاہتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین