Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

190 ملین پاؤنڈز سکینڈل، شہزاد اکبر نے ریکارڈ ہی غائب کردیا، عمران خان کی ملک ریاض سے ملاقات کی تصدیق، تفتیشی رپورٹ

Published

on

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی انویسٹی گیشن رپورٹ  سامنے آگئی۔ اثاثہ جات ریکوری یونٹ سے برطانوی ایجنسی این سی اے کے ساتھ خط و کتابت کا ریکاڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غائب ہونے والا ریکارڈشہزاد اکبر اور ضیا المصطفی نسیم کے پاس تھا،ریکارڈ ریاست پاکستان کی ملکیت تھا،ریکارڈ کا غائب ہونا تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے تھا۔

کابینہ ڈویژن ریکارڈ غائب ہونے کی انکوائری کروا چکا،انکوائری میں ریکارڈ گم ہونے کی ذمہ داری شہزاد اکبر اور ضیا المصطفی نسیم پر عائد ہو چکی ہے۔ اثاثہ جات ریکوری یونٹ کے سیکرٹری مننظور کیانی نے خط و کتابت کی تصدیق کی۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق پہلے دو خطوط میں این سی اے کو ون ہائیڈ پارک لندن پراپرٹی اور منی لانڈرنگ تحقیقات سے آگاہ کیا گیا تھا، اثاثہ جات ریکوری یونٹ نے این سی اے کے کنٹری منیجر عثمان احمد کو خطوط لکھے تھے، خطوط کے بعد ہی این سی اے نے برطانیہ میں اکاونٹس فریز کئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 18اپریل 2019 کے تیسرے خط میں این سی اے کو حیران کن وضاحتیں دی گئیں، شہزاد اکبر کی ہدایت پر این سی اے کو بتایا گیا علی ریاض ون ہائیڈ پارک لندن پاکستانی قانون کیمطانق ڈیکلئیر کر چکے، ٹیکس دے چکے،این سی اے کو بتایا گیا پاکستتان میں اس جائیداد پر کوئی کارروائی اب نہیں ہو سکتی، این سی اے کو تاثر دیا گیا بحریہ ٹاون کیخلاف اب کوئی تحقیقات  نہیں چل رہیں۔

شہزاد اکبر کابینہ منظوری سے پہلے ہی “ڈیڈ آف کانفیڈینشیالٹی” این سی اے کو 6 نومبر 2019کو جمع کروا چکے تھے،شہزاد اکبر کابینہ منظوری کیلئے”بائی ہینڈ” سمری وزیراعظم ہاوس لائے،سمری وصولی کا ریکارڈ موجود نہیں۔

190 ملین پاؤنڈز سیٹلمنٹ سے پہلے ملک ریاض کی شہزاد اکبر کے ہمراہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔پی ایم ہاؤس ریکارڈ کے مطابق ملاقات11 جولائی 2019 کو ہوئی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین