ٹاپ سٹوریز
190 ملین پاؤنڈز سکینڈل، شہزاد اکبر نے ریکارڈ ہی غائب کردیا، عمران خان کی ملک ریاض سے ملاقات کی تصدیق، تفتیشی رپورٹ
190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی انویسٹی گیشن رپورٹ سامنے آگئی۔ اثاثہ جات ریکوری یونٹ سے برطانوی ایجنسی این سی اے کے ساتھ خط و کتابت کا ریکاڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غائب ہونے والا ریکارڈشہزاد اکبر اور ضیا المصطفی نسیم کے پاس تھا،ریکارڈ ریاست پاکستان کی ملکیت تھا،ریکارڈ کا غائب ہونا تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے تھا۔
کابینہ ڈویژن ریکارڈ غائب ہونے کی انکوائری کروا چکا،انکوائری میں ریکارڈ گم ہونے کی ذمہ داری شہزاد اکبر اور ضیا المصطفی نسیم پر عائد ہو چکی ہے۔ اثاثہ جات ریکوری یونٹ کے سیکرٹری مننظور کیانی نے خط و کتابت کی تصدیق کی۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق پہلے دو خطوط میں این سی اے کو ون ہائیڈ پارک لندن پراپرٹی اور منی لانڈرنگ تحقیقات سے آگاہ کیا گیا تھا، اثاثہ جات ریکوری یونٹ نے این سی اے کے کنٹری منیجر عثمان احمد کو خطوط لکھے تھے، خطوط کے بعد ہی این سی اے نے برطانیہ میں اکاونٹس فریز کئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق 18اپریل 2019 کے تیسرے خط میں این سی اے کو حیران کن وضاحتیں دی گئیں، شہزاد اکبر کی ہدایت پر این سی اے کو بتایا گیا علی ریاض ون ہائیڈ پارک لندن پاکستانی قانون کیمطانق ڈیکلئیر کر چکے، ٹیکس دے چکے،این سی اے کو بتایا گیا پاکستتان میں اس جائیداد پر کوئی کارروائی اب نہیں ہو سکتی، این سی اے کو تاثر دیا گیا بحریہ ٹاون کیخلاف اب کوئی تحقیقات نہیں چل رہیں۔
شہزاد اکبر کابینہ منظوری سے پہلے ہی "ڈیڈ آف کانفیڈینشیالٹی” این سی اے کو 6 نومبر 2019کو جمع کروا چکے تھے،شہزاد اکبر کابینہ منظوری کیلئے”بائی ہینڈ” سمری وزیراعظم ہاوس لائے،سمری وصولی کا ریکارڈ موجود نہیں۔
190 ملین پاؤنڈز سیٹلمنٹ سے پہلے ملک ریاض کی شہزاد اکبر کے ہمراہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔پی ایم ہاؤس ریکارڈ کے مطابق ملاقات11 جولائی 2019 کو ہوئی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور