ٹاپ سٹوریز

190 ملین پاؤنڈز سکیڈل، کابینہ کی مخالفت کے باوجود ڈیل کی منظوری دی گئی، زبیدہ جلال

Published

on

این سی اے 190 ملین پونڈز کی تحقیقات میں عمران خان کابینہ سے ان کے خلاف گواہی آگئی۔

سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کیا ہے،نیب انوسیٹگیشن ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف میں کیا گیا کہ کابینہ ممبران نے 190 ملین پونڈز کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق زبیدہ جلال نے کہا کہ انہوں نے خود کابینہ اجلاس کے دوران تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ 190 ملین پونڈزپاکستان کا اثاثہ ہے اور واپس انا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق زبیدہ جلال نے کہاکہ  ان کے اصرار کے باوجود وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی،190 ملین پونڈز اور این سی اے معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظورکیا گیا۔

انویسٹیگیشن رپورٹ کے مطابق زبیدہ جلال نے بیان دیا کہ اس سنجیدہ معاملے پربغیرکسی بحث کے ایجنڈا منظورکرلیا گیا اور منٹس کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version