Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کی ڈیڈلائن میں 2 دن باقی، 3 کمپنیوں نے عمل درآمد شروع کردیا، ایک کا انکار

Published

on

PTA has launched the second phase of blocking illegal phone SIMs

نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز کو دی گئی مہلت میں 2 روز رہ گئے۔ ذرائع کےمطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے ساڑھے 11 ہزار سے زائد سمیں بلاک کردیں۔ ایک ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل شروع ہی نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتیا کہ باقی تین ٹیلی کام کمپنیوں نے ایف بی آر کو کمپلائنس رپورٹ جمع کروادی ہے،ٹیلی کام کمپنیوں نے پندرہ ہزار کے لگ بھگ نان فائلرز کو پیغامات بھیجوادیئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ  ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کئے جانے ولی سمز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،ایف بی آر نے نان فائلرز کے خلاف اضافی ٹیکس کٹوتی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے موبائل بیلنس لوڈ کرنے پر اضافی ٹٰیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین