تازہ ترین
نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کی ڈیڈلائن میں 2 دن باقی، 3 کمپنیوں نے عمل درآمد شروع کردیا، ایک کا انکار
نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز کو دی گئی مہلت میں 2 روز رہ گئے۔ ذرائع کےمطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے ساڑھے 11 ہزار سے زائد سمیں بلاک کردیں۔ ایک ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل شروع ہی نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے بتیا کہ باقی تین ٹیلی کام کمپنیوں نے ایف بی آر کو کمپلائنس رپورٹ جمع کروادی ہے،ٹیلی کام کمپنیوں نے پندرہ ہزار کے لگ بھگ نان فائلرز کو پیغامات بھیجوادیئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کئے جانے ولی سمز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،ایف بی آر نے نان فائلرز کے خلاف اضافی ٹیکس کٹوتی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے موبائل بیلنس لوڈ کرنے پر اضافی ٹٰیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔