Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے لیے 2 شوٹر، 3 سہولت کار موقع پر موجود تھے

Published

on

امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں زیر حراست 7 ملزموں کے تفتیش کے دوران اعترافی بیانات کی تفصیل سامنے آگئی۔ بالاج کو قتل کرنے کے لئیے 2 شوٹر اور 3 سہولت کار موقع پر موجود تھے۔

بالاج کو قتل کرنے والے شوٹر مظفر کو موقع پر کس نے گولیاں مار کر قتل کیا؟ تاحال کوئی تعین نہ ہو سکا۔ ملزم احسن شاہ نے امیر بالاج کے بارے میں طیفی بٹ کو بار بار اطلاع دینے کا اعترافی بیان دے دیا۔

گرفتار ملزم احسن شاہ کو آج  عدالت پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے 6 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

مبینہ ملزم احسن شاہ کو آج  جوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سی آئی اے آرگنائزڈکرائم کی  نے بالاج قتل کی تفتیش کے لیے علی اصغر پٹھان، ملک سہیل، احسن شاہ، شوٹر ایاز، سہولت کار بلال اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور حسنین کو حراست میں لے رکھا ہے۔

قتل  کے الزام میں زیر حراست ملزمان سے تفتیش کے دوران تمام تانے بانے طیفی بٹ سے ملتے ہیں۔ احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں طیفی بٹ اور گوگی بٹ کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے ۔۔احسن شاہ نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کر لیا ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین