پاکستان
امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے لیے 2 شوٹر، 3 سہولت کار موقع پر موجود تھے
امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں زیر حراست 7 ملزموں کے تفتیش کے دوران اعترافی بیانات کی تفصیل سامنے آگئی۔ بالاج کو قتل کرنے کے لئیے 2 شوٹر اور 3 سہولت کار موقع پر موجود تھے۔
بالاج کو قتل کرنے والے شوٹر مظفر کو موقع پر کس نے گولیاں مار کر قتل کیا؟ تاحال کوئی تعین نہ ہو سکا۔ ملزم احسن شاہ نے امیر بالاج کے بارے میں طیفی بٹ کو بار بار اطلاع دینے کا اعترافی بیان دے دیا۔
گرفتار ملزم احسن شاہ کو آج عدالت پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے 6 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔
مبینہ ملزم احسن شاہ کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سی آئی اے آرگنائزڈکرائم کی نے بالاج قتل کی تفتیش کے لیے علی اصغر پٹھان، ملک سہیل، احسن شاہ، شوٹر ایاز، سہولت کار بلال اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور حسنین کو حراست میں لے رکھا ہے۔
قتل کے الزام میں زیر حراست ملزمان سے تفتیش کے دوران تمام تانے بانے طیفی بٹ سے ملتے ہیں۔ احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں طیفی بٹ اور گوگی بٹ کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے ۔۔احسن شاہ نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کر لیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور