پاکستان
لاہور، مناواں میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 4 زخمی
مناواں کے علاقہ میں فیکٹری کی چھت گرنے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ تین کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور کے علاقہ مناواں باغ والی پلی کے قریب فیکٹری کی چھت گرنے سے 2کم عمر مزدور 16 سالہ محمد زیب اور 18 سالہ سیف اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے جن میں 40سالہ فرخ، 40 سالہ احمد نواز 23 سالہ دانش اور 32 سالہ وقاص شامل ہیں۔
زخمیوں میں سے وقاص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت اینٹوں ٹی آر گارڈر سے بنائی گئی تھی جو دیوار کے ایک سمت بیٹھنے کیوجہ سے گری۔
فیکٹری مالک موقع سے فرار ہو گیا ہے تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا پولیس کے مطابق مقدمہ لوحقین کی درخواست پر درج کیا جائے گا۔