پاکستان

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ، چیف جسٹس کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار، الاؤنسز الگ

Published

on

چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ میں20 فیصد اضافہ کردیا گیا،سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ میں بھی 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کردیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ہو گئی ہے۔ بیس فیصد اضافے کے ساتھ

سپریم کورٹ کے ججز کی ماہانہ تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ہو گئی ہے۔

سیلری آف ججز آف سپریم کورٹ آرڈر 2023 کا اطلاق کردیا گیا، سپریم کورٹ کے ججز صاحبان کے الاونسز اور دیگر مراعات اس تنخواہ کے علاوہ ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version